قصور بارڈر پر اراضی الاٹمنٹ، متعلقہ فورم سے رجوع کا حکم

قصور بارڈر پر اراضی الاٹمنٹ، متعلقہ فورم سے رجوع کا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے قصور بارڈر پر اراضی الاٹ کرنے کیخلاف درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس پر سماعت کی۔درخواست گزار سردار بلا نے موقف اختیار کیاکہ میری 61 کنال اراضی شہدا کو الاٹ کر دی گئی۔ سابق ایم ایس ڈاکٹر سلیم کے وکیل نے عدالت کو بتایا شہدا کو الاٹ اراضی ڈاکٹر سلیم نے 2021 میں خریدی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں