کرایہ کی عمارتوں میں قائم سرکاری سکول بندکرنے پرغور
لاہور(خبر نگار)کرایہ کی عمارتوں میں قائم متعدد سرکاری سکولوں کو بند کرنے پر غور شروع کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں موجود ایسے سرکاری سکول جو کرایہ کی عمارتوں میں قائم ہیں،انہیں مستقل بنیادوں پر بند کرنے کی سفارش پر غور کیا جا رہا ہے ۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اس مقصد کے لیے ڈپٹی ڈی ای او شاہد علی اور وسیم بٹ کی سربراہی میں ایک انسپکشن کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔