مختلف واقعات میں دو افراد جاں کی بازی ہار گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)مختلف واقعات میں دو افراد جاں کی بازی ہار گئے ۔ایدھی ترجمان کے مطابق شاد باغ انڈر پاس، رنگ روڈ کے قریب تیز رفتار کار نے ایک نوجوان کو ٹکر مار دی۔۔۔
حادثے کے نتیجے میں 33 سالہ عبید اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ دوسرے واقعہ میں ملت پارک کے علاقے چوک تیم خانہ ملتان روڈ کے قریب، فٹ پاتھ کنارے سے ایک 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔پولیس کے مطابق لاش کی ظاہری حالت سے بظاہر طبعی موت لگتی ہے ،۔متعلقہ تھانوں کی پولیس نے دونوں لاشیں ایدھی رضاکاروں کی مدد سے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔