تعطیلات کے بعد سکولوں میں 18 اگست سے تعلیمی سرگرمیاں شروع
لاہور(خبرنگار)گرمیوں کی طویل تعطیلات کے بعد لاہور کے سکولوں میں تدریسی عمل کا باقاعدہ آغاز 18 اگست سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے 14 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان تو کیا گیا ہے، تاہم لاہور میں تین مسلسل تعطیلات کے باعث عملی طور پر تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز اب 18اگست، بروز پیر سے ہو گا۔ حکام کے مطابق، 14 اگست کو سکول صرف یومِ آزادی کی تقریبات کے لیے کھولے جائینگے، اس دن تدریسی عمل نہیں ہوگا۔15 اگست کو شہر بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ اور داتا دربار کے عرس کی چھٹی ہوگی۔