آلائشوں سے تیار 10ہزارلٹر آئل تلف ،خام مال ضبط

آلائشوں سے تیار 10ہزارلٹر آئل تلف ،خام مال ضبط

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ کا مولہنوال ملتان روڈ میں آئل یونٹ پر چھاپہ، 10ہزار لٹر چربی، آلائشوں سے تیار آئل تلف کر دیا گیا اور ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔۔۔

، تفصیلات کے مطابق یونٹ میں موجود خام مال ضبط کرکے تلف کر دیا گیا، یونٹ میں چربی اور آلائشوں سے آئل تیار کر کے ڈرموں میں پیک کیا جارہا تھا، معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انتہائی لازم پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر کام کیا جارہا تھا،یونٹ میں کوڑے اور گندی کے ڈھیر،انتہائی گندا بدبودار ماحول پایا گیا، تیار گندے آئل کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا، چربی،آلائشوں سے تیار گندے آئل کو صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔بائیو ڈیزل بنانے کیلئے چربی آلائشوں سے تیار آئل کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنا انتہائی لازم ہے ، خوراک کے نام پر زہر بیچنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں، سخت کارروائی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں