سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار میں ریکار ڈاضافہ
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکومیں جون کے دوران سولرسسٹم سے بجلی کی پیداوارمیں ریکارڈاضافہ۔۔
، صارفین نے جون کے دوران3ارب روپے بلوں کی مد میں ریلیف لے لیا۔ لیسکومیں سولرسسٹم سے 17کروڑیونٹس کی پیداوارکی گئی،ذرائع کے مطابق صارفین نے قومی گرڈسسٹم کو12کروڑیونٹس ایکسپورٹ کئے ۔مجموعی طورپر1لاکھ 5ہزارصارفین نے سولرسسٹم پرکنکشن لے رکھاہے،بجلی کی پیداوارکرنے والوں میں گھریلو،کمرشل،صنعتی وٹیوب ویل کے کنکشن شامل ہیں۔