وزیر بلدیات کا ضلع قصور کے مختلف علاقوں کادورہ

وزیر بلدیات کا ضلع قصور  کے مختلف علاقوں کادورہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ضلع قصور کے متعدد شہری اور دیہی علاقوں کا اچانک دورہ کر کے ستھرا پنجاب کے آپریشن کا جائزہ لیا۔۔

 ڈپٹی کمشنر علی عمران، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین، مقامی ایم پی اے احمد سعید خان اور نعیم صفدر انصاری بھی ان کے ساتھ تھے ۔ صوبائی وزیر نے پہلے مرحلے میں قصور شہر کی گلیوں اور بازاروں کا تفصیلی معائنہ کیا اور صفائی کی مجموعی صورتحال پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے مزید بہتری کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں