رائیونڈ :بازار میں سیوریج کے پانی کیخلاف تاجروں کامظاہرہ
لاہور (این این آئی )رائیونڈ کی جناح مارکیٹ میں کئی ماہ سے سیوریج سسٹم ناکارہ اور نالہ جات بند ہونے سے بارشی اور۔۔
گٹروں کا پانی بازار کے درمیان کھڑا ہونے سے تعفن پھیلنے لگا ،جناح مارکیٹ کے تاجروں نے گزشتہ روز احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی غفلت کے باعث رائے ونڈ کا اہم تجارتی مرکز فوڈ سٹریٹ جناح مارکیٹ سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے ،میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورکی بے حسی اور غفلت سے شہر کا داخلی راستہ گندے پانی میں ڈوبنے سے جنازوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے ،میلاد چوک میں سرکاری سکول میں معصوم بچوں کا جانا مشکل ہے ، مین ہول پر ڈھکن غائب ہونے سے کئی افراد گر کر زخمی ہو چکے ہیں ،چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور شاہد کاٹھیا نے اپنا چارج سنبھالنے کے بعد ایک بار بھی رائے ونڈ کا دورہ کرنا مناسب نہیں سمجھا،شہریوں نے ڈی سی لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ جناح مارکیٹ میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے ۔