متعدد وارداتیں، ڈاکوؤں نے لاکھوں نقدی، زیورات چھین لئے

متعدد وارداتیں، ڈاکوؤں نے لاکھوں نقدی، زیورات چھین لئے

قصور(نمائندہ دنیا،خبرنگار)ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے نقدی ،موبائل فون، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلیں چھین لیں۔

تفصیلات کے مطابق جمیل روڈ پھول نگر کے قریب سے ڈاکوؤں نے مدرکے کھائی کے رہائشی عدیل احمد سے 20 ہزار روپے نقدی چھین لی۔ کوٹ اکبر آباد سرائے مغل کے قریب سے ڈاکوؤں نے بلیر کے رہائشی محمد عکراش مجید سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لی۔ رسول نگر گنڈاسنگھ والا کے قریب سے نامعلوم چور وجہیہ الدین کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے۔ کوٹ رادھاکشن سے نامعلوم چور پیر گھرانہ کوٹ رادھاکشن کے رہائشی شاہد اقبال کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے ۔ علامہ اقبال روڈ پتوکی سے نامعلوم چور محمدمنیر کا رکشہ چوری کرکے لے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں