اپنی چھت ، اپنا گھر:72ارب کے بلاسود قرضے جاری

اپنی چھت ، اپنا گھر:72ارب  کے بلاسود قرضے جاری

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام پائیدار ہاؤسنگ کے میدان میں بڑی کامیابی حاصل کر چکا ہے۔

 اب تک 72 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، جن سے 62 ہزار سے زائد خاندان مستفید ہو چکے ہیں۔صرف جولائی کے مہینے میں 14 ارب روپے سے زائد رقم 19 ہزار 677 خاندانوں میں تقسیم کی گئی، جو اب تک کا ایک ریکارڈ ہے ۔پروگرام کے تحت 8 ہزار 400 گھر مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ 51 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر جاری ہے۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کے مطابق، صرف جولائی میں 3 ہزار 215 گھر مکمل ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں