پیشی پر آئے2 شہریوں کاقتل خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار

پیشی پر آئے2 شہریوں کاقتل خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار

لاہور(این این آئی)شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے عدالت میں پیشی پر آئے شہریوں پر فائرنگ کرنے والی خاتون کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

خاتون اشتہاری دہشتگردی ،قتل ،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھی،مفرور اشتہاری ثنا بی بی نے شہریوں کو ساتھیوں کے ہمراہ مل کر قتل اور زخمی کیا،ملزمان کی فائرنگ سے کچہری میں خوف پھیل گیا تھا ،گرفتار اشتہاری اور اس کے ساتھیوں نے مل کر 2افراد کو قتل اور3کو زخمی کیا۔مفرور اشتہاری 4سال سے روپوش تھی جس کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں