سابق یوسی چیئر مین سلطان سرور گولڈن کی حجاج کے اعزاز میں تقریب
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)یوگا فٹنس کلب زرعی فارم کے سینئر ممبر و سابق یوسی چیئر مین چودھری سلطان سرور گولڈن کی طرف سے حجاج کرام کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
ظفر اﷲ واہلہ، پروفیسر ڈاکٹر داؤ د، عارف گرو، طارق محمود، رانا شاہد محمود، یا مین گجر، حاجی طاہر، منیب اکرم خان، رانا شفیق، عارف آرائیں، رانا عابد محمود، اجمل بھٹی، عبدالخالق وٹو، امجد رندھاواو دیگر نے شرکت کی ۔سلطان سرور گولڈن نے حجاج کو مبارکباد دیتے کہا حج کی سعادت حاصل ہونا بڑے اعزاز کی بات ہے خوش نصیب ہیں وہ مسلمان جنہیں اسلام کے اس اہم رکن کا فریضہ انجام دینے کی توفیق نصیب ہوئی ،اﷲ تعالیٰ ہر مسلمان کو یہ سعادت نصیب فرمائے۔