نوجوان سوشل میڈیا سکالرز سے دور رہیں : طاہرالقادری

نوجوان سوشل میڈیا سکالرز سے دور رہیں : طاہرالقادری

لاہور(نمائندہ دنیا)بانی تحریک منہاج القرآن طاہر القادری نے برطانیہ میں الہدایہ کیمپ 2025ء کے پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 اُمت مسلمہ سوشل میڈیا کے ایسے خود ساختہ مذہبی سکالرز اور نیم خواندہ مفتیوں سے محتاط رہیں جن کا مطمع نظر دین نہیں ریٹنگ ہے، ادھورے علم والے مبلغین فکری انتشار پیدا کر رہے ہیں، کوئی شخص عطائی ڈاکٹروں اور حکیموں سے علاج کرانا پسند نہیں کرتا تو دین ایسے نیم حکیموں سے کیسے سیکھا جا سکتا ہے ۔ الہدایہ 2025 کی 3 روزہ تربیتی ورکشاپ واروک یونیورسٹی لندن میں انعقاد پذیر ہے اور امریکہ، یورپ، برطانیہ، کینیڈا سے وفود موجود ہیں، پہلے سیشن میں 13 سو فیملیز شریک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں