ٹیرف میں کمی سے پاکستانی برآمدات میں بہتری آئے گی : بلال اظہر کیانی
لاہور(آئی این پی)وزیرمملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ امریکی ٹیرف میں کمی سے پاکستان کو علاقائی ممالک پرمسابقتی برتری کے حصول میں مدد ملے گی۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا برآمدی شراکت دار ہے جس کی برآمدی منڈی کی مالیت 6 ارب ڈالر ہے۔ ٹیرف میں کمی سے پاکستانی برآمدات کے حجم میں نمایاں بہتری آئے گی۔