میرا برانڈ پاکستان نمائش 14، 15 اگست کو ایکسپو سینٹر میں ہوگی

میرا برانڈ پاکستان نمائش 14، 15  اگست کو ایکسپو سینٹر میں ہوگی

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اور پاکستان بزنس فورم کے اشتراک سے پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ میرا برانڈ پاکستان نمائش 14 اور 15 اگست کو لاہور ایکسپو سینٹر میں ہوگی جسکا مقصد پاکستانی مصنوعات اور صنعتوں کو فروغ دینا ہے۔

 صدر لاہور چیمبر ابوذر شاد، سینئر نائب صدر خالد عثمان، محسن بشیر، اعجاز تنویر، عبدالودود علوی اور عاصم شفیق شیخ نے خطاب کیا۔ ابوذر شاد نے کہا ہمیں اب بیرونی مصنوعات پر انحصار ختم کرنا ہوگا اور میڈ ان پاکستان کو فروغ دینا ہوگا۔ ہماری قومی صنعتوں میں بے پناہ صلاحیت ہے ، صرف اعتماد اور پروموشن کی ضرورت ہے۔ میرا برانڈ پاکستان ایکسپو کا مقصد ہی یہ ہے کہ ہر پاکستانی صنعتکار اور برانڈ کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا جائے جہاں وہ اپنی مصنوعات کو عوام اور ایکسپورٹرز کے سامنے پیش کر سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں