ایل ڈی اے سٹیزن فیسیلی ٹیشن سنٹر پر تعینات افسرغائب رہنے لگے
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) شہری سہولیات میں بہتری کے لیے ایل ڈی اے سٹیزن فیسیلی ٹیشن سنٹر کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ تو کیا گیا لیکن اعلیٰ افسروں کی عدم حاضری نے اس اقدام کی افادیت پر سوال اٹھا دیئے ہیں۔
جمعہ کو ایڈیشنل ڈی جی (ایس آئی)اور پیر کو ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ ڈیوٹی پر نہ پہنچے ۔اسی طرح چیف ٹاؤن پلانر اور چیف میٹرو پولیٹن پلانر بھی پیر کو سنٹر میں موجود نہ تھے۔اعلیٰ افسروں کی غیر حاضری شہریوں میں مایوسی کا سبب بنی جس سے شہریوں کی شنوائی کیلئے بنائے گئے اس نظام کی فعالیت پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔