امریکی قونصل جنرل کی مزارعلامہ اقبالؒ پرحاضری،بادشاہی مسجدکادورہ
لاہور( آئی این پی)امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے شاعر مشرق علامہ اقبال ؒکے مزار پرحاضری دی، پاکستان رینجرز کے چاق وچوبنددستے نے مہمان کو سلامی پیش کی۔
امریکی قونصل جنرل نے مزاراقبال پرپھول رکھے ۔ امریکی قونصل جنرل نے بادشاہی مسجدکادورہ بھی کیا۔خطیب بادشاہی مسجدمولاناعبدالخبیرآزادنے استقبال کیا اوربادشاہی مسجدکا دورہ کروایا۔