یومِ شہداپر سینٹرل پولیس آفس ریلویز میں تقریب کا انعقاد
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)یومِ شہدا پولیس پرسینٹرل پولیس آفس ریلویز میں تقریب کا انعقاد، ڈی آئی جی نارتھ عبدالرب چودھری نے یادگارِ شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
ڈی آئی جی نے شہدا کے لواحقین کو چیک تقسیم کئے ۔ ایس پی لاہور ابرار عباس ودیگرسینئر افسروں ،ملازمین نے شرکت کی۔آئی جی کی ہدایت پر ریلویز پولیس کی تمام ڈویژنز میں شہداکے ایصال و ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی، ڈی آئی جی ریلوے کا کہنا تھا کہ ابتک 37 جوانوں نے ریلوے تنصیبات اور مسافروں کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔