ارفع کریم پارک میں بچوں کیلئے کامیاب سمر کیمپ پرتقریب
لاہور(خبر نگار)ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ہیومن ریسورس ونگ نے 5 سے 13 سال کے بچوں کیلئے دو ہفتوں پر مشتمل سمر کیمپ کے کامیاب انعقاد پر تقریب کا اہتمام کیا۔
کیمپ میں 50 سے زائد بچوں نے حصہ لیا جن کوجدید کورسز کروائے گئے ،سرٹیفکیٹس دیئے گئے ،انتظامی ٹیم کو بھی تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔ اختتامی تقریب میں بچوں اور والدین کی بھرپور تعداد شریک ہوئی۔ پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ سمر کیمپ بچوں کی ذہنی، تعلیمی اور تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کا مثبت اقدام ہے ،ایسے ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔