راوی ریان سب ڈویژن،کروڑوں کی چوری پکڑی گئی

راوی ریان سب ڈویژن،کروڑوں کی چوری پکڑی گئی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) لیسکو کی راوی ریان سب ڈویژن میں جدید طریقے سے میٹرز کو بند کرکے کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ کی سربراہی میں ،ایس ای شیخوپورہ سرکل،ریجنل منیجر ایم ٹی اور ایکسین مریدکے نے کارروائی کی پولیس، رینجرز اور لیسکو کی ٹیموں نے کارروائی میں حصہ لیا،فرنس مل میں جدید طریقے سے میٹرز کو روک کر بجلی چوری کی جارہی تھی،لیسکو حکام کے مطابق بی تھری کنکشن کو ایکسین مریدکے نے شعبہ ایم اینڈ ٹی سے چیک کروایا تو چوری کا انکشاف ہوا،لیسکو نے کنکشن منقطع کرکے میٹر اور 1 ہزار کے وی کا ٹرانسفارمر قبضہ میں لے لیا ،فرنس مل مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروا کر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا ڈی ٹیکشن بل چارج کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں