20لاکھ کا جعلی چیک دینے پر مقدمہ
قصور(نمائندہ دنیا)بستی ونیکاں قصور کے رہائشی اکبر علی نے پولیس تھانہ اے ڈویژن کو بتایا کہ میں نے جوتوں کا کارخانہ بنا رکھا ہے۔
جہاں سے ساہیوال کے رہائشی محمدنوید نے 20 لاکھ روپے کے شوز لیے اور مجھے 20لاکھ روپے کے 3چیک دیئے اور جب چیک متعلقہ بینک کیش کروانے کے لیے گئے توبینک انتظامیہ نے چیک ڈس آنر کرد یئے۔