ٹیچنگ ہسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول پروٹوکول سروے

ٹیچنگ ہسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول پروٹوکول سروے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول پروٹوکول سروے، پنجاب کے 37ہسپتالوں میں لاہور جنرل ہسپتال بازی لے گیا۔

17ہسپتال عہد لائن ،16ہسپتال ہیلو جبکہ 4ہسپتال کو گرین کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے دو سمیت پنجاب کے چار ہسپتالوں کو گرین یعنی ایڈوانسڈ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے جن میں لاہور جنرل ہسپتال پہلے ، چلڈرن ہسپتال لاہور دوسرے اور اسی طرح راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بہاولپور بھی ایڈوانسڈ کیٹگری میں شامل ہوئے ہیں۔پنجاب کے کل 37ہسپتالوں میں سے 17ریڈ کیٹگری جبکہ 16ہسپتالوں کو انٹر میڈیٹ کیٹگری میں شمار کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ لاہور جنرل ہسپتال 90فیصد تک انفیکشن کنٹرول کرنے میں کامیاب رہا ہے ،باقی سرکاری ریڈ کیٹگری کے ہسپتال انفیکشن کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں جس کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول نہ ہونے کے باعث مریض مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں