پرائیویٹ سیکٹر کو چینی تیسری باری میں دینے کی اجازت

پرائیویٹ سیکٹر کو چینی تیسری باری میں دینے کی اجازت

لاہور(عمران اکبر)وفاق نے صوبائی حکومتوں کو پرائیویٹ سیکٹر کو چینی کی سپلائی تیسری باری میں دینے کی اجازت دے دی، لاہور سمیت گیارہ بڑے اضلاع میں چینی پر گراں فروشی کی اطلاعات پر بہت جلد قابو پالیا جائے گا۔۔۔

 سیکرٹری پرائس اینڈ کنٹرول کماڈیٹیز ڈاکٹر احسان بھٹہ نے چینی بارے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کی مزید تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں چینی کا بحران اور گراں فروشی تھم نہیں رہی ،سیکرٹری پرائس کنٹرول نے ڈومسٹک چینی بحران ختم کرنے کے لئے کارپوریٹ سیکٹر کو چینی فراہمی کو بارے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا اور وفاقی حکومت سے چینی سپلائی کے نئے فارمولہ کی اجازت لے لی، پہلے ڈومیسٹک پھر کمرشل کو چینی کی سپلائی کی جائے گی ،چینی بحران اور گراں فروشی پر قابو قدرے بہتر ہوا ہے۔ چینی کی سپلائی پہلے بڑے اضلاع اور پھر ملز کے قریبی آبادی کو فراہم کی جا رہی ہے، تیسرے راؤنڈ میں پرائیویٹ سیکٹر کو چینی فراہم کی جا رہی ہے۔ 30 فیصد سے چینی ڈومیسٹک سیکٹر کو فراہم کی جاتی ہے۔ 70 فیصد پرائیویٹ سیکٹر کو فراہم کی جا رہی ہے ۔لاہور سمیت گیارہ اضلاع میں چینی پر گراں فروشی جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنرز چینی کی فراہمی پوری کرانے کے ذمہ دار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں