وقف بورڈ ملازمین کا تیسرے روز بھی احتجاج

وقف بورڈ ملازمین کا تیسرے روز بھی احتجاج

لاہور(خبر نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں تیسرے روز بھی بھرپور احتجاج کرتے ہوئے ملک گیر قلم چھوڑ ہڑتال اور دفاتر کی تالہ بندی جاری رکھی۔

لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں بورڈ کے دفاتر بند رہے ۔ ملازمین نے  دفتری کام ٹھپ رکھا،سیاہ پٹیاں باندھ کر خاموش احتجاج کیا اور پلے کارڈز کے ذریعے اپنے مطالبات اجاگر کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں