ایجوکیٹرز ، اے ای اوز سکول ہیڈز نہیں لگ سکیں گے
لاہور(خبر نگار)ایجوکیٹرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کو ہیڈز تعینات نہیں کیا جائے گا،لاہور میں ہیڈز کی تعیناتی کے۔۔
ٹیسٹ کیلئے کل 201 درخواستیں موصول ہوئی تھیں،مذکورہ درخواستوں میں 18 اے ای اوز، 38 کنٹریکٹ ٹیچرز شامل تھے ،ان میں 16 کمپیوٹر ٹیچرز نے اپلائی کیا تھا،متعلقہ 72 اساتذہ کی درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں ،لاہور میں ٹیسٹ پاس کرنے والے 60 سکولوں میں سربراہان کی میرٹ پر تعیناتیاں کی جانی ہیں،ابھی تک ٹیسٹ کیلئے اپلائی کرنے والے امیدواروں میں سے 128 اہل ہیں،ٹیسٹ میں ایک سیٹ کیلئے تقریباً 2 امیدواروں کا آپس میں مقابلہ ہے ،امیدواروں کا آن لائن ٹیسٹ 22 جولائی کو گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز سکول وحدت روڈ میں لیا جائے گا۔