اینٹی رائٹ فور س میں 2ہزار اہلکاربھرتی کرنے کافیصلہ
لاہور (مد ثر حسین سے ) ہنگامے ، جلوسوں کو روکنے اور مشتعل مظاہرین کو پرامن منتشر کرنے کے لیے۔۔
اینٹی رائٹ فورس میں 6 فٹ کے لمبے اور اونچے جوان بھرتی کئے جائیں گے ۔اینٹی رائٹ فورس میں پنجاب بھر سے 2 ہزار اہلکار بھرتی کئے جائیں گے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے 6 فٹ کے جوان بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ۔تفصیلات کے مطابق پرتشدد مظاہرین کی روک تھام کے لئے اونچے لمبے جوان اب بھرتی ہو ں گے ۔جلسے جلوسوں کو پرامن رکھنے اور پرتشدد مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پنجاب پولیس میں 2ہزار اہلکار بھرتی ہوں گے ۔رائٹ مینجمنٹ پولیس کے لئے آئی جی پنجاب نے 6فٹ کے مرد اور5فٹ 5انچ خواتین بھرتی کرنے کی سمری حکومت کو بھجوا دی۔رائٹ مینجمنٹ پولیس کو مکمل فعال کرنے کے لئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔3ہزار جوان موجودہ نفری سے لے کر ٹریننگ کرائی گئی ہے ۔نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لئے مزید 2 ہزار بھرتیاں کی جائیں گی۔آئی جی پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھرتی کی اجازت دے دی ہے ۔ پنجاب بھر میں رواں سال میں بھرتیاں مکمل کرکے رائٹ مینجمنٹ پولیس کو مکمل فعال کردیا جائے گا۔