حضرت علی ہجویری ؒکے مزارکوزائرین کیلئے کھول دیا گیا

 حضرت علی ہجویری ؒکے مزارکوزائرین کیلئے کھول دیا گیا

لاہور (آئی این پی ) حضرت علی ہجویری ؒ کے مزار کو زائرین کیلئے کھول دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق مزارکے ۔۔

قریب غلام گردش کی جگہ نیا ڈیزائن مکمل کر لیاگیا،مزار کھلنے کے بعد زائرین پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ تعمیراتی کاموں کے باعث چندماہ سے مزار کو بندکیا گیا تھا،حضرت داتاگنج بخش کے سالانہ عرس کا آغاز چودہ اگست کو ہورہا ہے۔ ،اس موقع پر لاکھوں زائرین حاضری دیتے ہیں اور مختلف تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں