اوموڈا ،جائیکو گاڑیاں پاکستان میں باقاعدہ متعارف

 اوموڈا ،جائیکو گاڑیاں  پاکستان میں باقاعدہ متعارف

لاہور(سٹاف رپورٹر )پاکستان کے سب سے بڑے کاروباری اداروں میں سے ایک نشاط گروپ نے اپنی ذیلی کمپنی نیکسجن آٹو کے ذریعے مشہورومعروف آٹو موٹو کمپنی چیری انٹرنیشنل کے عالمی شہرت یافتہ برانڈز اوموڈا اور ۔۔

جائیکو کو باضابطہ طورپر پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں متعارف کرادیاہے ۔تقریب کے دوران نشاط گروپ کی جانب سے جدت اور مہارت کا شاندار مظاہر ہ کیاگیا جس کی بدولت نقاب کشائی کی خوبصورت اور پرعزم تقریب میں چارچاند لگادیئے گئے ۔مستقبل قریب میں بھی نشاط گروپ کے پلیٹ فارم سے اپنے واضح ویژن اور آٹوموٹو انڈسٹری کے لیے بے مثال حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کے نئے ماڈلز متعارف کرائے جائیں گے ۔مذکورہ ماڈلز میں سے ہر ایک ماڈل کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیا گیاہے تاکہ پاکستان میں آٹو موٹو صارفین کی ضروریات کو بھرپورطریقے سے پوراکیاجاسکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں