امن کیلئے اولیاکرام کی تعلیمات کو اپنایا جائے :راغب نعیمی

امن کیلئے اولیاکرام کی تعلیمات کو اپنایا جائے :راغب نعیمی

لاہور(سیاسی نمائندہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ امن کے لئے اولیاکرام کی تعلیمات کو اپنایا جائے ۔۔

 داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کی زندگی دین، اخلاص اور روحانی تربیت کا پیکر تھی۔ انہوں نے ہمیشہ علم، محبت اور خدمت کو فروغ دیا۔ آپ ؒنے ہمیشہ لوگوں کو اخلاص، تقویٰ، عاجزی، درگزر اور باہمی محبت کی تعلیم دی۔ آپؒ نے ہمیشہ سادگی، خلوص اور خدمتِ خلق کو اپنی زندگی کا نصب العین بنایا۔ آپؒ نے دلوں کو جوڑا، انسانیت کو سنوارا اور اسلام کے اصل چہرے کو روشن کیا۔ آپؒ کی تعلیمات آج بھی روشنی کا مینار ہیں۔ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کی دینی اور روحانی خدمات کا دائرہ صدیوں پر محیط ہے ۔ ہمیں چاہئے کہ ان کے پیغام کو اپنائیں اور فرقہ واریت، نفرت اور تعصب کے خلاف دینِ محبت کو فروغ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کی روحانی نسبت نے آپ کو برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن بنا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں