باغبانپورہ : مختلف واقعات کے دوران 2 بچے جاں بحق
لاہور (کرائم رپورٹر) باغبانپورہ کے علاقے میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں دو معصوم بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق افشاں پارک میں 5 سالہ نوریہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ قریبی دکان سے چیز لینے گئی تھی کہ فریزر کو ہاتھ لگاتے ہی کرنٹ لگ گیا۔ دوسری جانب احمد ٹاؤن میں 9 سالہ فیضان لوڈر گاڑی کی ٹکر لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ تیز رفتار لوڈر گاڑی نے ٹکر مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کارروائی کے بعد دونوں بچوں کی میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔