قصور، فصلوں سے تشدد زدہ لاش برآمد

قصور، فصلوں سے تشدد زدہ لاش برآمد

قصور(خبرنگار)قصور کے نواحی علاقہ متھرا داس میں فصلوں سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

صدر پھولنگر پولیس نے ارشد علی کی کال پر انکے کھیت سے ایک نامعلوم شخص کی ڈیڈ باڈی برآمد کی جس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ لاش کی شناخت متھرا داس کے رہائشی محمد سعید کے نام سے ہوئی۔جاں بحق محمد سعید کے بھائی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے مشکوک دانش مسیح کو حراست میں لے لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں