پھول نگر، ٹرک کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق
قصور(نمائندہ دنیا، خبر نگار)پھول نگر کے نواح جمبر میں ٹرک کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
20 سالہ علی حمزہ رکشہ لے کر جمبر سے پھول نگر آرہا تھا کہ جب وہ ڈھابہ فتح پھول نگر کے قریب پہنچا تو نامعلوم تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہونے کی وجہ سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو سٹاف نے ڈیڈ باڈی کو ٹراما سنٹر پھول نگر شفٹ کردیا۔