برج اٹاری : 26 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

برج اٹاری : 26 افراد بجلی  چوری کرتے پکڑے گئے

لاہور(اے پی پی)ناردرن سرکل وسیم اقبال کی زیرِ نگرانی کوٹ عبد المالک ڈویژن کی برج اٹاری سب ڈویژن کی حدود میں رینجرز کی معاونت سے بڑی کارروائی کی گئی۔۔۔

 جہاں 26 افراد کو لیسکو کی مین لائن سے براہِ راست بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ جنا ح گارڈن سوسائٹی جو لیسکوسے منظور شدہ نہیں ہے ،لیسکو ٹیم نے موقع سے 6 بجلی چوروں کو موقع پر گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر20 افراد کے خلاف بھی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آرز کے لیے درخواستیں جمع کرا دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں