فائرنگ سے خوف وہراس پھیلانے والے میاں بیوی گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے شاہدرہ کے علاقے میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے والے میاں بیوی گرفتار کرلیے۔
ترجمان کے مطابق ڈولفن ٹیم 15 کی کال پر شاہدرہ کے علاقے میں فائرنگ کی اطلاع پر موقع پر پہنچی جس کو دیکھتے ہی ملزمان میاں بیوی ریحانہ اور ملزم اشرف کی فرار ہونے کی کوشش کی جنہیں راؤنڈ اپ کر کے قبضہ سے 2 رائفلیں، میگزینز و کارتوس برآمد کر کے انہیں اسلحہ سمیت شاہدرہ پولیس کے حوالے کر دیا۔