قصور، متعدد وارداتیں، لاکھوں روپے، زیورات چھین لئے
قصور(نمائندہ دنیا)قصور میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے نقدی ،موبائل فون، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلیں چھین لیں۔
شہزاد فارم ایگری مال پمپ کھڈیاں کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے ساندہ کلاں کے رہائشی محمد حنیف ولد محمدرمضان سے 31لاکھ روپے مالیت کا ٹریکٹر چھین لیا۔ نظام پورہ صدر قصور کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے کنگن پور کے رہائشی مرزا لطیف بیگ سے 3لاکھ 65 ہزار روپے نقدی چھین لی۔ اٹاری اجیت سنگھ کے قریب ذیشان علی سے 94 ہزار روپے نقدی چھین لی۔