آزادی تقریبات فتح کے جذبے سے منائینگے ، ڈی سی قصور
قصور(نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کی زیر صدارت یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں یوم آزادی کو ملی جوش و جذبے کیساتھ منانے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا اور تمام محکموں کے ضلعی سربراہان نے جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایات پر یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس سال جشنِ آزادی کی تقریبات ‘معرکہ حق’ میں پاکستان کی فتح کے جذبے سے منائی جا رہی ہیں۔ جشن آزادی کی تقریبات کا عنوان حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک رکھا گیا ہے ۔ ضلع بھر میں جشن آزادی کی خصوصی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔