نیتن یاہو کا غزہ پر قبضے کا پلان شرمناک : جماعت اسلامی
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے نیتن یاہو کی طرف سے غزہ پر اسرائیلی قبضے کی منظوری اور امریکا کی جانب سے۔۔۔
سلامتی کونسل کے اجلاس بلانے کی مخالفت پر اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست نے مظالم کی انتہا کر دی ہے اور اس قتل عام میں امریکا برابر کا شریک ہے۔ اس قسم کے اقدام جارحیت کو تقویت دیں گے۔ نیتن یاہوکا غزہ پر قبضے کا پلان شرمناک ہے، عالمی برادری اور اقوام متحدہ مجرمانہ کردار ادا کرنے کی بجائے غزہ میں ہونے والی نسل کشی پر نوٹس لے۔