صفائی : کمرشل علاقوں میں دوسری شفٹ شروع کرنیکا فیصلہ
لاہور(صباح نیوز)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران شہروں بالخصوص کمرشل علاقوں میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت دوسری شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ مصروف تجارتی مراکز میں صفائی برقرار رکھنے کیلئے اضافی اقدامات ضروری ہیں۔ اضافی اقدامات کے لئے تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو ہر ممکن وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ تجرباتی مرحلہ گزر چکا ہے اور اب ستھرا پنجاب پروگرام کو ایک سسٹم میں تبدیل کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے سی ای اوز کو ہر گاؤں میں ویسٹ انکلوژر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے مانیٹرنگ کیلئے ہر ضلع میں اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر) کو ذمہ داریاں سونپنے کی منظوری دی۔