پیر مکی کے مزارکوغسل دینے کی تقریب

 پیر مکی کے مزارکوغسل  دینے کی تقریب

لاہور(اے پی پی)حضرت عزیزالدین المعروف پیر مکی کے مزار شریف کو غسل دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین،سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری،منیجر دربار رانا احسان ،ڈپٹی ڈائریکٹر آصف اعجاز اور پبلک ریلیشن آفیسر محمد علی خان نے تقریب میں شرکت کی۔صوبائی وزیر بلال یاسین اور سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سمیت دیگر عقیدت مندوں نے مزار شریف کو غسل دیا۔ اس موقع پرصوبائی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر مکی کے مزارشریف پر آنے والے زائرین کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں