مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے نئے عہدیداروں کااعلان

مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب  کے نئے عہدیداروں کااعلان

لاہور (سیاسی نمائندہ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے شمالی پنجاب کی تنظیم کے نئے ذمہ داران کا اعلان کر دیا۔

حافظ عبدالحمید عامر کو سرپرست، سید عتیق الرحمان شاہ کاشمیری کو امیر اور پروفیسر ابوبکر صدیق حنیف کو ناظم اعلیٰ شمالی پنجاب نامزد کیا گیا ہے ۔ باضابطہ نوٹیفکیشن ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرشید حجازی کی جانب سے جاری کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں