موٹر سائیکل حادثہ، نوجوان جاں بحق
لاہور (کرائم رپورٹر) مانگا منڈی میں موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق شامکے بھٹیاں کا رہائشی شکیل موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک ٹائر پھٹ گیا اور وہ سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔