پابندی کے باوجود پرائیویٹ سکولز کھولنے پر شوکاز نوٹس جاری
لاہور(خبر نگار)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا پرائیویٹ سکولز کیخلاف سخت ایکشن، پابندی کے باوجود سکولز کھولنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔
گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی ٹیموں نے تمام تحصیلوں کا وزٹ کیا اور کھلے سکولوں کی انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کیے۔