لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا 30 ارب سے فیز ٹو تیار
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)لاہور میں رہائشی معیار کو بہتر بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ کا فلیگ شپ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو تیار کرلیا گیا، منصوبہ کی لاگت 30 ارب روپے جبکہ جون 2026 ڈیڈ لائن دے دی گئی۔
لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز ون کے بعد فیز ٹو کیلئے سو فیصد ورک آرڈر جاری کر دیئے گئے ۔رہ جانے والی 3 تحصیلوں میں کام شروع کر دیا گیا۔علامہ اقبال ٹاؤن میں 73 سکیموں ،واہگہ ٹائون میں 44سکیموں اورعزیز بھٹی ٹائون میں 21سکیموں کے کام کا آغاز آئندہ ماہ ستمبر سے شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق تینوں تحصیلوں میں 8700 گلیوں کی تعمیر کا منصوبہ 30 جون 2026تک مکمل کیا جائے گا۔