چینی کی وافر فراہمی، ڈیلرز کیلئے نئی پالیسی متعارف
لاہور(عمران اکبر)چینی کی وافر فراہمی و دستیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ کا نیا فارمولہ تیار، ڈیلرز کیلئے چینی کا حصول آسان بنانے کیلئے نئی پالیسی متعارف کروا دی۔
ضلعی انتظامیہ نے چینی کوٹہ مانگنے والوں کے کوائف مانگ کر رجسٹریشن کی پالیسی بنالی، چینی کے لائسنس حصول کیلئے ڈپٹی کمشنر کے نام درخواست لکھنا ہو گی۔درکار دستاویزات کے ساتھ درخواست جمع کروانے پر ایک ہفتے میں لائسنس وصول کیا جا سکے گا۔ سوا کروڑ آبادی کے شہر میں فی الوقت چینی کے محض 162 لائسنس یافتہ ڈیلر ہیں۔ نئی پالیسی متعارف ہونے پر مزید ڈیلر چینی کا لائسنس لے سکیں گے۔ لائسنسوں کے اجرا کا مقصد شہر میں چینی کی وافر دستیابی اور سرکاری نرخ پر فراہمی یقینی بنانا ہے۔