یونیک کی جشن آزادی بارے تقریب

یونیک کی جشن آزادی بارے تقریب

لاہور(خبر نگار)یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز اور پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان کے 78 ویں جشن آزادی بارے پرچم کشائی کی گئی اور کیک بھی کاٹا گیا۔

 اس موقع پر جشن آزادی سائیکل ریس کا بھی اہتمام کیا گیا جس کا آغاز قذافی سٹیڈیم سے کیا گیا اور ریس یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے ہیڈ آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب اور چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے خصوصی شمولیت کی۔ فیصل ایوب نے کہا کہ یونیک جیسے پروگرام دیگر اداروں کو بھی کرنے چاہئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں