لاہور بورڈ :سکالر شپ کیلئے درخواستیں 28 اگست تک طلب
لاہور(خبرنگار)لاہور تعلیمی بورڈ ہر سال سیکنڈری سکول سالانہ امتحان میں پاس شدہ اساتذہ بچوں کے 30 اور معذور طلبہ کے 02 سکالر شپ جاری کرتا ہے۔
ایسے طلبہ جو سکالر شپ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، وہ درخواست سکالر شپ اپنے ادارہ کے سربراہ / پر نسپل کی وساطت سے مورخہ 2025-08-28 تک ارسال کر دیں۔