پیدل چلنے والوں کیلئے سڑکوں کیساتھ واک ویز بنانیکافیصلہ

پیدل چلنے والوں کیلئے سڑکوں کیساتھ واک ویز بنانیکافیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) لاہور میں سٹرکچر پلان روڈز پر ترقیاتی کام اب سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت ہوں گے۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب سڑکوں کے ساتھ واک ویز تعمیر کیے جائیں گے تاکہ پیدل چلنے والوں کو محفوظ اور کشادہ راستے مل سکیں۔سڑکوں کے دونوں اطراف ایک ہی طرز کے درخت لگائے جائیں گے جبکہ رات میں روشنی کے لیے جدید سٹریٹ لائٹس نصب ہوں گی۔شہریوں کے لیے سڑک کنارے بیٹھنے کی سہولت فراہم کی جائے گی اور پہلی بار باقاعدہ پارکنگ سسٹم قائم ہوگا۔پارکنگ کے جدید انتظامات سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔اس ماڈل کے تحت جو سوسائٹی سے سٹرکچر پلان روڈ گزرے گا، وہی ایل ڈی اے کے ڈویلپمنٹ معیار کو اپنائے گی۔پرائیویٹ سوسائٹیز کو بھی واک ویز، لائٹس اور گرین بیلٹس لازمی بنانا ہوں گے ۔ماحول دوست اقدامات کے ذریعے شہری انفراسٹرکچر کو پائیدار اور مضبوط بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں