امیدواروں کیلئے نئی اہلیت، بارکونسل کو جواب داخل کرانیکی مہلت

امیدواروں کیلئے نئی اہلیت، بارکونسل  کو جواب داخل کرانیکی مہلت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی بار کونسلز کے امیدواروں کیلئے نئی اہلیت کیخلاف درخواست پر پاکستان بار کونسل کے جواب جمع نہ کرانے پر یکطرفہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے پنجاب بار کونسل کو جواب داخل کرانے کی مہلت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے پنجاب بار کونسل کے دو امیدواروں فہد اکرام بھٹی اور عمران فضل کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں صوبائی بار کونسلز کے امیدواروں کیلئے نئی اہلیت کو چیلنج کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں