مستحقین کیلئے 3ارب 90کروڑ روپے جاری کر دئیے گئے
لاہور( آئی این پی)محکمہ زکو ٰۃو عشر نے مستحق افراد کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے 3 ارب 90 کروڑ روپے کی زکو ٰۃاور گزارا الاؤنس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 1 لاکھ 57 ہزار مستحقین کو فی کس 24 ہزار روپے گزارا الاؤنس فراہم کیا جائے گا،6 ہزار 700 نابینا افراد بھی اس امدادی رقم سے مستفید ہوں گے اور انہیں بھی فی کس 24 ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔محکمہ زکوٰۃ نے سسٹم میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے شکایات کے اندراج کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن 0326-9771000 جاری کی ہے۔سیکرٹری زکوٰۃخود شکایات سنیں گے اور ان پر براہ راست کارروائی کی جائے گی۔