فیلڈ مارشل کے امریکی دور ے پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور(سیاسی نمائندہ) فیلڈ مارشل کے کامیاب امریکی دورے اور بھارتی عزائم بے نقاب کرنے کی بھرپور پذیرائی کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی۔
فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا گیاہے کہ سپہ سالار نے مؤثر اور ذمہ دارانہ سفارت کاری کرتے ہوئے بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب کیا ہے جو موجودہ حالات میں ملکی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے انتہائی ضروری تھا۔ ایسے نازک وقت میں ملکی وقار بلند کرنا قابل ستائش ہے۔